سال دو ہزار تیرہ کی آخری صبح کا سورج طلوع ہوگیا لیکن اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں سال کے آخری سورج کی کرنوں کو بادلوں نے زمین پر اترنے سے روکھے ہوا ہے.
اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں سورج کی کرنوں کو زمین پر ڈلنے سے روکے رکھا، جس کے باعث زمین پر ٹھڑتے چرند پرند اور سخت سردی میں سورج کی تپش کے منتظر جاندار بس سورج کی کرنوں کو تکتے ہی رہ گئے.
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے. لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں موسم ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے. تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اورسرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج مری، گلیات، وادی نیلم اور مالا کنڈ ڈویژن میں ہلکی برف باری کا بھی امکان ہے.