راولپنڈی اور پشاور میں بارش،پہاڑوں پر برف باری کا امکان

بارش بارش

اسلام آباد،مری، گلیات اور پنجاب کے بیشترعلاقوں میں آج شدید دھند کا راج ہے،جبکہ  مری ،گلیات ،اسلام آباد،پشاور، مالاکنڈ،ہزارہ اور بلتستان ڈویژن میں بارش اور پہاڑوں پربرف باری کا امکان ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداورخشک ہے،جبکہ ملک کے اکثر میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کی توقع ہے،اسلام آبا دگلیات اور پنجاب کے متعدد علاقے اس وقت شدید دھند کی لپیٹ میں ہے،جس کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،،جبکہ گزشتہ روز بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، چمن ،زیارت،پشین سمیت،قبائلی علاقوں، مالاکنڈ، ہزارہ،بلتستان ڈویژن اورکشمیر میں برف باری اور بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، قلات اورگردونواح میں ہونے والی برفباری نے چاروں اطراف سے سفید چاراوڑھ لی،سوراب اورمستونگ میں بھی برفباری اوربارش نے معمولات زندگی مفلوج کرکے رکھ دیے،قلعہ عبداﷲ میں بھی برفباری کے باعث پہاڑوں، درختوں اورمیدانی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی،جبکہ موسم سرما کی پہلی بارش کے بعدبڑھنے والی سردی کے باعث لوگ اپنے گھروں تک محدود ہوگئے ہیں

install suchtv android app on google app store