ملک کے بیشترعلاقوں میں دو روز میں سردی بڑھنے کا امکان

سردی سردی

ملک کے اکثرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے جبکہ آئندہ دو روز کے دوران سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے اور ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی دھند کا راج ہے

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مالا کنڈ، ہزارہ، راول پنڈی، کشمیر اور بلتستان ڈویژن میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے،،شمالی بلوچستان میں یخ بستہ ہواوٴں کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں، ملک کے اکثر میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کی توقع ہے، پنجاب کے متعدد علاقے اس وقت شدید دھند کی لپیٹ میں ہے،جس کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،جبکہ سندھ اور پنجاب میں بھی سردی کی لہر برقرار ہے، پاراچنار منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا سرد ترین علاقہ رہا،ہنزہ، قلات اور استور میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 جبکہ کالام میں منفی 5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

install suchtv android app on google app store