مون سون کے باعث مزید 10 افراد جاں بحق

ملک بھر میں بارشوں کے دوران پیش آنے والے حادثات میں مزید دس افراد جاں بحق ہو گئے۔ فائل فوٹو ملک بھر میں بارشوں کے دوران پیش آنے والے حادثات میں مزید دس افراد جاں بحق ہو گئے۔

ملک بھر میں بارشوں کے دوران پیش آنے والے حادثات میں مزید دس افراد جاں بحق ہو گئے۔ این ڈی ایم اے نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آج مزید موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث چھبیس جون سے اب تک ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد دو سو باون ہوگئی۔

سب سے زیادہ ہلاکتیں پنجاب میں ایک سو انتالیس ہوئیں، اس کے علاوہ مختلف حادثات میں زخمیوں کی تعداد چھ سو گیارہ ہو چکی۔

ملک میں بارشوں کے دوران چوبیس گھنٹوں میں ایک سو اکیاون مکانات گرے اور ایک سو بیس مویشی ہلاک ہوئے۔

install suchtv android app on google app store