پی ڈی ایم اے پنجاب کی24گھنٹے کی بارشوں پر مون سون فیکٹ شیٹ جاری

پی ڈی ایم اے پنجاب کی24گھنٹے کی بارشوں پر مون سون فیکٹ شیٹ جاری فائل فوٹو پی ڈی ایم اے پنجاب کی24گھنٹے کی بارشوں پر مون سون فیکٹ شیٹ جاری

پی ڈی ایم اے پنجاب نے 24گھنٹے کی بارشوں پر مون سون فیکٹ شیٹ جاری کردی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیالکوٹ میں بارش و بوندا باندی ریکارڈ کی گئی، مون سون بارشوں کا 5 واں سلسلہ آج شام سے شروع ہو گا،جو31جولائی تک جاری رہے گا۔

بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارشوں کے باعث حادثات سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حالیہ بارشوں کے دوران پنجاب میں 152افراد جاں بحق ، 539 زخمی ہوئے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ رواں مون سون سیزن کے دوران 210 گھر متاثر اور 121 مویشی ہلاک ہوئے،منگلا ڈیم میں 56 فیصد اورتربیلا ڈیم میں 85 فیصد پانی موجود ہے،

دریائے سندھ میں کالا باغ، تربیلا اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

install suchtv android app on google app store