نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 25 جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں سے ممکنہ سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کردیا۔
مون سون بارشوں کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا۔ دریائے کابل، سوات، پنجکوڑہ، کالپنی نالہ، اور بارہ نالہ میں طغیانی کا خطرہ ہے ترجمان کے مطابق بارشوں کا نیا سپیل پچیس جولائی کا جاری رہے گا۔
پنجاب میں مون سون کا چوتھا اسپیل کل سے اثرانداز ہوگا، سندھ، بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کے مختلف مقامات پر بھی آج بارش کا امکان ہے۔ متعلقہ اداروں نے سیلابی صوتحال اور لینڈسیلائینڈنگ کے پیش نظر الرٹ رہنےکی ہدایت کر دی۔
مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی ، وزیر اعظم نے ہنگامی صورتحال پر فوری نوٹس لے لیا۔ این ڈی ایم اے کے ایمرجنسی سنیٹر کا دورہ، چیئر مین این ڈی ایم سے بریفنگ لی اور صوبوں کے ساتھ ملکر کام کرنے کی ہدایت کی۔