پشاور پولیس نے پولیو ٹیموں پر حملوں کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی ہے جس میں انکشاف کیاگیا ہے کہ حملوں میں مرنے والے افراد کو پولیو اسٹاف ہونے کے باعث نشانہ بنایا گیا۔
پشاور اور چارسدہ میں آج پھر پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ورکر جاں بحق جبکہ ایک راہگیرزخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔