خیبر ایجنسی:جمروددھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی

خیبر ایجنسی جمروددھماکے خیبر ایجنسی جمروددھماکے

خیبر ایجنسی میں گزشتہ روز دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اکیس ہوگئی۔جمرود بازار اور گردونواح میں سیکیورٹی بڑھادی گئی

گزشتہ روز جمرود بازار میں بارود سے بھری گاڑی پھٹنے سے بیس افراد جاں بحق اور انہترزخمی ہوئے تھے۔ جن میں سے مزید دو زخمی اسپتال میں دوران علاج دم توڑگئے ہیں۔ دہشت گردی کا نشانہ بننے والے خیبر ایجنسی کے جمرود بازار میں آج دُکانیں کھل گئی ہیں۔کاروبار زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے تاہم ہر شخص گزشتہ روز پیش آنے والے افسوس ناک واقعے پر سوگوار ہے۔جمرود بازار اور اس کے گردونواح میں سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store