پشاور پولیس نے پولیو ٹیموں پر حملوں کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی ہے جس میں انکشاف کیاگیا ہے کہ حملوں میں مرنے والے افراد کو پولیو اسٹاف ہونے کے باعث نشانہ بنایا گیا۔
پشاور پولیس نے پولیو ٹیموں پر حملوں کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ تیار کی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہے کہ چارسدہ اور پشاور میں پولیوا سٹاف پر حملوں میں مرنے والے افراد میں سے کسی کو بھی ذاتی دشمنی کی بناء پر قتل نہیں کیا گیا بلکہ ان واقعات میں مرنے والوں کی موت کی وجہ انسداد پولیو مہم تھی۔پشاور پولیس نے ابتدائی طور پر متھرا میں مرنے والی پولیورضاکار فرزانہ کے قتل کو ذاتی دشمنی کا نتیجہ قرار دیا تھا۔پشاور چارسدہ اور نوشہرہ میں پولیوٹیموں پر حملوں کے دوران دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہوئے تھے۔