پشاور پولیس نے ضاخیل پولیس چوکی پر حملہ کرنے والے درجنوں شدت پسندوں کا حملہ پسپا کر دیا۔ مقابلہ ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق پچاس سے زیادہ شدت پسندوں نے ایف آر پشاور سے متصل نواحی علاقے میں واقع ضاخیل چیک پوسٹ پرحملہ کرتے ہوئے فائرنگ شروع کردی جس پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے چوکی میں موجود پولیس اہلکاروں نے بھر پورجواب دیا۔اس موقع پر اضافی نفری طلب کی گئی جس پر پولیس اور ایف سی کی اضافی نفری، بکتر بند گاڑیوں سمیت جائے وقوعہ پر پہنچے اور ڈیڑھ گھنٹے تک حملہ آوروں کا مقابلہ کیا جس کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔