ملالہ ڈگری کالج غیر معینہ مدت کے لیے بند

ملالہ ڈگری کالج غیر معینہ مدت کے لیے بند ملالہ ڈگری کالج غیر معینہ مدت کے لیے بند

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں گرلز کالج کا پرانا نام بحال کروانے کے حق میں طلبہ کے مظاہروں کے بعد کالج کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

کالج انتظامیہ نے طالبات کو مطلع کیا ہے کہ کالج کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ طالبات کا مطالبہ تھا کہ ملالہ یوسفزئی سے منسوب کیے جانے والے گرلز کالج کا پرانا نام بحال کیا جائے۔ خواتین میں حصولِ تعلیم کے فروغ کے لیے ملالہ کی خدمات کے اعتراف میں خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے حال ہی میں گورنمنٹ ڈگری کالج سیدو شریف کا نام تبدیل کر کے ملالہ ڈگری کالج رکھا تھا۔ نام کی اس تبدیلی پر اس کالج کی طالبات نے ماہِ رواں کے آغاز میں مظاہرہ کیا تھا اور نام تبدیل کرنے کے لیے حکومت کو تین دن کا الٹی میٹم بھی دیا تھا۔

install suchtv android app on google app store