پشاور میں پولیو ٹیم پر فائرنگ ،1 ورکر زخمی

پشاور میں پولیو ٹیم پر فائرنگ پشاور میں پولیو ٹیم پر فائرنگ

پشاور اور چارسدہ میں آج پھر پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ورکر جاں بحق جبکہ ایک راہگیرزخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

پشاور کے علاقے داؤدزئی میں پولیو ٹیم بچوں کو قطرے پلا رہی تھی کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک مرد ورکرجاں بحق ہوگیا ۔ ادھر شہر میں مسلسل دوسرے روز پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعہ پر حیات آباد میں دس ٹیموں نے پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا۔ جبکہ چارسدہ کے علاقے ڈھیری زردارمیں بھی موٹر سایئکل سواروں نے پولیو ٹیم  پر فائرنگ کر دی ۔ فائرنگ سے ایک راہگیر زخمی ہو گیاجسے ہسپتال داخل کرادیا گیاہے ۔

install suchtv android app on google app store