سوات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین شدت پسند ہلاک ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع سوات میں بنجوٹ کے علاقے سرسردرہ میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا جارہا تھا۔اس دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے تین مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ بعدازاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد تینوں شدت پسند مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔لاشوں کو بعدازاں سنگوٹ تھانہ منتقل کردیا گیا۔