حالیہ تحقیق سے ثابت ہو ا ہے کہ چائے کا زیادہ استعمال انسانی جسم کی ہڈیوں کے لیے نقصان دہ ہے۔ امریکی محققین نے ایک تحقیق میں کہا ہے کہ چائے میں فلو رین کی زیادہ مقدار ہڈیو ں اور دانتوں کو کمزور کرتی ہے اورزیادہ چائے پینے والے افراد…
جہانیاں میں دو کمسن بہن بھائی تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا ہیں جن کے والدین غربت کے باعث ان کا علاج نہیں کراسکتے اور انہوں نے حکام سے مالی امداد کی اپیل کی ہے۔
خواب آور ادویات کی شہرت کچھ اچھی نہیں ہے۔ یہ خطرناک ہوتی ہیں اور ان ادویات کا استعمال عادی بنا دیتا ہے۔ تاہم ایسے مریض جن میں بے خوابی کا مرض پرانا ہو جاتا ہے، ان کے پاس خواب آور ادویات لینے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوتا۔
صحت کے عالمی ادارے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق بھارت اور جنوب مشرقی ایشیا کے دس ممالک میں 25 کروڑ افراد بغیر دھوئیں والے تمباکو کا استعمال کرتے ہیں۔
گزشتہ 10 برسوں کے دوران ’پیریفرل آرٹری ڈیزیز‘ یا شریانوں میں سوزش کی بیماری میں مبتلا افراد کی تعداد میں ایک چوتھائی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس بیماری کے باعث ٹانگوں کی طرف خون کی فراہمی میں خطرناک حد تک رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔
یورپ کو تپ دق کے حوالے سے ایک ایسی صورتحال کا سامنا ہے، جسے ٹائم بم سے تشبیہ دی جا سکتی ہے۔ ایک تازہ اسٹڈی کے مطابق مستقبل قریب میں یہاں ٹی بی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کئی بلین یورو کی لاگت آ سکتی ہے۔