بھارت: تمباکو سےسالانہ 15 لاکھ اموات کا خطرہ

صحت کے عالمی ادارے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق بھارت اور جنوب مشرقی ایشیا کے دس ممالک میں 25 کروڑ افراد بغیر دھوئیں والے تمباکو کا استعمال کرتے ہیں۔

حالیہ جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر تمباکو کے استعمال کی اس عادت کو ترک نہیں کرایا گیا تو سنہ 2020 تک تمباکو سے مرنے والوں کی تعداد بھارت میں 15 لاکھ سالانہ تک پہنچ سکتی ہے۔

 

تمباکو کی روک تھام کے عالمی منصوبے یعنی انٹرنیشنل ٹوبیکو کنٹرول پروجکٹ (آئی ٹی سی پی) کی رپورٹ کے مطابق 25 کروڑ کی تعداد ان 25 کروڑ کے علاوہ ہے جو دھوئیں والے تمباکو استعمال کرتے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بغیر دھوئیں والے تمباکو کا 90 فی صد استعمال بھارت اور جنوب مشرقی ایشیا کے دس ممالک میں ہوتا ہے۔

install suchtv android app on google app store