سیب تو سیب، کیلا بھی افادیت میں کسی سےکم نہیں

fruits fruits

انسان دل اور فالج کے بیماریوں کے علاج کیلئے سیب کا استعمال صدیوں سے کرتا آرہا ہے لیکن آج افادیت کے لحاظ سے کیلے نے سیب کو مات دے دی ہے۔

سیب اور کیلا دنیا میں سب سے زیادہ پسندید کیے جانےوالے پھل ہیں۔ سیب اہمیت اورقیمت کے لحاظ سے کیلے سے بہت آگے ہے اور مشہور ہے کہ روزانہ ایک سیب کھائو حکیم کو دور بھگائو۔ اگر غذائیت کے لحاظ سے ان دونوں کو پرکھنے کی کوشش کی جائے تو نیو انگلینڈ جنرل آف میڈیسن کی رپورٹ کے مطابق کیلا انسانی صحت کیلئے سیب سے زیادہ مفید ہے کیونکہ اس میں پچاس فیصد توانائی زیادہ ہوتی ہے اور اس طرح صدیوں سے رائج سیب کی برتری کو ختم کر دیا گیا۔

 

ڈاکٹرز چھ ماہ کی عمر کے بچے کو ٹھوس غذاء کے طور پر کیلا دینے کا مشورہ دیتے ہیں۔ کیلا جھاڑیوں کی فیملی لی لی سے تعلق رکھتا ہے اس کا تنا پچیس فٹ تک اونچا ہوتا ہے جو دنیا میں بغیر لکڑی کے سب سے بڑا تنا ہے اس کی سب سے پہلی کاشت ملائشیاء میں ہوئی پھر یہ افریقہ اور گیارہ سو بانوے کو امریکہ کی دریافت سےپہلے کاشت ہونے لگا۔

 

سکندر اعظم نے جب تین سو ستائیس قبل از مسیح میں ہندوستان پر حملہ کیا تو یہاں کے لوگوں کو کیلا کھاتے دیکھااس طرح یہ یونان میں بھی پہنچ گیا۔ پندرہ سو سولہ میں ایک اسپینش پادری نے اسے یورپ میں کاشت کیا۔ اٹھارہ سو چھہتر میں شمالی امریکہ کے شہر فلاڈیلفیاء میں اسے ایک نمائش میں رکھا گیا اور اس طرح یہ پوری دنیا میں پھیل گیاجدید ریسرچ کے مطابق کیلا کھانے سے انسان میں ہارٹ اٹیک اور فالج کے حملے کے امکانات چالیس فیصد تک کم ہو جاتے ہیں۔ اس لیے آج ہم یہ کہ سکتے ہیں روزانہ ایک کیلا جو کھائے گا حکیم کو دور بھگائے گا کیونکہ کیلا دل کی بیماریوں کو دور بھگاتا ہے اس لیے دل کے ڈاکٹروں کا کام کم ہو سکتا ہے مگر کیلے کے چھلکے مناسب جگہ پر نہ پھینکنے کی وجہ سے ہڈی کے ڈاکٹروں کا کام بڑھ جائے گا۔

install suchtv android app on google app store