یومِ دفاع اور معرکۂ حق کے موقع پر شوبز اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور شہداء و غازیوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم حالیہ دنوں پاکستان اور بیرون ملک کنسرٹس میں اپنی جادوئی آواز اور شاندار پرفارمنس سے مداحوں کے دل جیت رہے ہیں۔ اس وقت وہ کینیڈا میں اپنے چاہنے والوں کو محظوظ کر رہے ہیں۔
جوا ایپ کیس میں گرفتار معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کو مزید تین روزہ ریمانڈ پر منتقل کر دیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو ایف آئی اے سائبر کرائم ایجنسی نے پیش کیا۔
معروف اداکار عمران اشرف نے عوام کو جعل سازوں سے خبردار کیا ہے۔ اداکار نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے مداحوں سے کہا کہ ان کے نام سے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پیسے طلب کیے جا رہے ہیں، جو کہ مکمل طور پر جھوٹے ہیں۔
پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں آج بھی بالی ووڈ کی کمی شدت سے محسوس ہوتی ہے۔ عاطف اسلم ان چند پاکستانی فنکاروں میں سے ہیں جنہوں نے نہ صرف اپنے ملک بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی آواز سے منفرد پہچان بنائی۔…
پاکستانی گلوکارہ قراۃ العین بلوچ (کیوبی) ریچھ کے حملے میں زخمی ہوگئیں۔ دیوسائی نیشنل پارک میں کیمپنگ کے دوران ریچھ نے قراۃ العین بلوچ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئیں۔
معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ہمایوں سعید کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالکل درست کہتے ہیں کہ ڈرامہ ناقدین اپنا کام کر رہے ہیں اور اسی سے روزگار کما رہے ہیں، اس لیے ان پر تنقید نہیں کرنی چاہیے۔