گلوکارہ قراۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے سے زخمی ہوگئیں

پاکستانی گلوکارہ قراۃ العین بلوچ (کیوبی) ریچھ کے حملے میں زخمی ہوگئیں فائل فوٹو پاکستانی گلوکارہ قراۃ العین بلوچ (کیوبی) ریچھ کے حملے میں زخمی ہوگئیں

پاکستانی گلوکارہ قراۃ العین بلوچ (کیوبی) ریچھ کے حملے میں زخمی ہوگئیں۔ دیوسائی نیشنل پارک میں کیمپنگ کے دوران ریچھ نے قراۃ العین بلوچ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئیں۔

شوبز کی دنیا میں وہ کیوبی کے نام سے جانی جاتی ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق ریچھ کے پنجوں سے لگنے والے زخموں کے باعث گلوکارہ کے دونوں بازو متاثر ہوئے۔ انہیں فوری طور پر ریجنل اسپتال اسکردو منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔

install suchtv android app on google app store