معروف اداکار عمران اشرف نے عوام کو جعل سازوں سے خبردار کیا ہے۔ اداکار نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے مداحوں سے کہا کہ ان کے نام سے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پیسے طلب کیے جا رہے ہیں، جو کہ مکمل طور پر جھوٹے ہیں۔
ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں عمران اشرف نے واضح کیا کہ فیس بک اور دیگر پلیٹ فارمز پر ان کے نام سے بنائے گئے پیجز یا اپیلیں ان سے متعلق نہیں ہیں۔
انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ ایسے جعلی پیغامات یا اپیلوں میں یقین نہ کریں اور صرف معتبر ذرائع سے امداد فراہم کریں۔
عمران اشرف نے اعلان کیا کہ مجھے اگر ایسا کچھ کرنا ہوگا تو میں اپنے انسٹا اکاؤنٹ سے کروں گا اور میں خود بہت جلد سیلاب زدگان کی مدد کے لیے کچھ کرنے والا ہوں۔