غیر اخلاقی مواد پر مبنی ٹک ٹاک ویڈیوز تیار کرنے والی دو خواتین گرفتار

پشاور پولیس نے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والی دو خواتین کو گرفتار کر لیا فائل فوٹو پشاور پولیس نے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والی دو خواتین کو گرفتار کر لیا

پشاور پولیس نے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والی دو خواتین کو گرفتار کر لیا۔

تھانہ شاہ پور کی پولیس نے لیڈیز پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو حراست میں لیا، اور مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

سی سی پی او کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ معاشرتی برائیوں اور نوجوان نسل کو گمراہ کرنے والی سرگرمیوں کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store