جوا ایپ کیس میں یوٹیوبرڈکی بھائی کو مزید تین روزہ ریمانڈ پر بھیج دیا گیا
اپ ڈیٹ:
فائل فوٹوجوا ایپ کیس میں گرفتار معروف یوٹیوبر ڈکی کے بھائی کو مزید تین روزہ ریمانڈ پر منتقل کر دیا گیا
جوا ایپ کیس میں گرفتار معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کو مزید تین روزہ ریمانڈ پر منتقل کر دیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو ایف آئی اے سائبر کرائم ایجنسی نے پیش کیا۔
دو روزہ ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد جب ڈکی بھائی کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا تو ایف آئی اے نے بتایا کہ تفتیش جاری ہے، جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے انہیں مزید تین روزہ ریمانڈ پر رکھنے کا حکم دیا۔