محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ آج شام یا رات میں بالائی پنجاب،وسطی پنجاب اور ہزارہ ڈویژن کے چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پاکستان کے بالائی حصوں میں ہونے والی غیر معمولی بارشوں کے باعث درجۂ حرارت گر گیا ہے اور کشمیر اور شمالی علاقوں کے پہاڑوں پر 16 برس کے بعد مئی کے مہینے میں برف باری ہوئی ہے۔
آسمان پر منڈلانے والے بادل اتوار کو برس پڑے اور تیز ہوا کے بعد بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا تاہم اکثرعلاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی تک ہی یہ سلسلہ محدود رہا لیکن شاہدرہ اور قریبی علاقوں میں تیز بارش بھی ہوئی۔
لاہور سمیت ملک کے تمام میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گئے۔ دادو میں درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر گیا۔ کراچی میں بھی آنکھیں دکھاتے سورج نے شہریوں کو بے حال کر دیا۔