ملک بھر میں شدید گرمی، لاہور کا درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ ریکارڈ

لاہور سمیت ملک کے تمام میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گئے۔ دادو میں درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر گیا۔ کراچی میں بھی آنکھیں دکھاتے سورج نے شہریوں کو بے حال کر دیا۔

لاہور سمیت ملک کے تمام میدانی علاقوں میں آسمان سے برستی آگ نے گرمی کا پارہ بھی چڑھا دیا۔ پنجاب کے دارالحکومت میں درجہ حرارت چالیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ملتان میں چالیس اور فیصل آباد میں انتالیس درجے گرمی پڑی۔ کراچی میں پارہ بیالیس سینٹی گریڈ رہا۔ شدید گرمی نے شہریوں کی چیخیں نکلوا دیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ گرمی دادو میں ریکارڈ کی گئی جہاں درجہ حرارت پینتالیس سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر گیا۔ مٹھی اور چھور میں چوالیس، سبی، روہڑی، تربت اور لسبیلہ میں تینتالیس سینٹی گریڈ رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو سے تین روز کے دوران زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ گرمی کی شدت میں اضافہ بھی متوقع ہے۔

ویب ڈیسک

install suchtv android app on google app store