محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ ملک کے چند علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گوجرانوالہ، لاہور، سرگودہا، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں بھی گرد آلو ہوائوں اور آندھی کا امکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم کشمیر، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور مالاکنڈ ڈویژن میں چند ایک مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کوٹلی میں اٹھائیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں چھیالیس ڈگری سیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔