بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا: محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ  24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ آج شام یا رات میں بالائی پنجاب،وسطی پنجاب اور ہزارہ ڈویژن کے چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے  مطابق  ملک کے بیشتر علاقوں میں  مطلع صاف ہےجبکہ گوجرانوالہ ڈویژن میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود  ہے تاہم اگلے دو روز کے دوران کشمیر ،بالائی پنجاب ،اسلام آباد اور ہزارہ  ڈویژن میں مزید پری مون سون بارشوں کا امکان ہے،

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ  24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ،جبکہ  آج شام یا رات سے کشمیر ،اسلام آباد ،راولپنڈی ،گوجرانوالہ ،لاہور ڈویژن  میں کہیں کہیں جبکہ سرگودھا ،ملتان ،ساہیوال اور ہزارہ ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جس سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہو گی۔

install suchtv android app on google app store