ن لیگ اور جے یو آئی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا

خیبر پختونخوا میں وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب کے سلسلے میں اپوزیشن جماعتوں نے اپنے امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اپوزیشن جماعتیں ایک متفقہ امیدوار لانے پر مشاورت کر رہی ہیں، تاہم ابھی تک کسی ایک نام پر مکمل اتفاق نہیں ہو…

علی امین کا استعفیٰ ابھی گورنر تک نہیں پہنچا، سہیل آفریدی کی تقرری پر سوالیہ نشان اٹھ گئے

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کے طور پر عمران خان کی جانب سے سہیل آفریدی کی نامزدگی پر عمل درآمد پر سنگین شکوک پیدا ہو گئے ہیں۔ ایک اعلیٰ وفاقی عہدیدار نے عندیہ دیا ہے کہ کپ اور لب کے درمیان پھسلن، یعنی فیصلے پر عمل درآمد سے پہلے ہی رکاوٹ…

ڈی آئی خان: پولیس ٹریننگ اسکول پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ اسکول پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، تاہم پولیس کی فوری اور موثر کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک کر دیے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، دہشت گرد دھماکے کے بعد ٹریننگ سینٹر میں داخل ہوئے اور اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوا سے رخصت ہو گئے، عملے سے الوداعی مصافحہ

دو روز قبل وزارتِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سے استعفیٰ دینے والے علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ ہاؤس سے اپنے آبائی شہر ڈیرہ اسماعیل خان روانہ ہو گئے۔ ترجمان فراز مغل کے مطابق روانگی سے قبل علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے اسٹاف سے مصافحہ کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

اورکزئی حملے کے ملزم 30 خارجی ہلاک، سکیورٹی ذرائع کی تصدیق

لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیب راحت اور 9 دیگر بہادر جوانوں کی شہادت کے واقعے میں ملوث دہشتگرد کو ہلاک کر دیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز ملک بھر میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ یاد رہے کہ 2 روز قبل اورکزئی میں کیے…
صفحہ 5 کا 555