علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوا سے رخصت ہو گئے، عملے سے الوداعی مصافحہ

علی امین گنڈاپور فائل فوٹو علی امین گنڈاپور

دو روز قبل وزارتِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سے استعفیٰ دینے والے علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ ہاؤس سے اپنے آبائی شہر ڈیرہ اسماعیل خان روانہ ہو گئے۔ ترجمان فراز مغل کے مطابق روانگی سے قبل علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے اسٹاف سے مصافحہ کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر وزارتِ اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، جب کہ عمران خان نے ان کی جگہ سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے۔

تاہم علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ تاحال منظور نہیں ہوا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ استعفیٰ ابھی ان کے پرنسپل سیکرٹری کو موصول نہیں ہوا، موصول ہونے کے بعد اس پر فیصلہ کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store