مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے مظالم، فائرنگ سے 4 نوجوان شہید

indian army tashadud indian army tashadud

مقبوضہ کشمیر  میں بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم جاری ہیں، ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوجیوں نے فائرنگ کر کے چار بے گناہ نوجوانوں کو شہید کردیا، 

بھارتی فوجیوں نے چار نوجوانوں کو ضلع کپواڑہ کے علاقے کیرن میں شالہ بٹو کے مقام پر ایک آپریشن کے دوران شہید کیا، اس علاقے میں گزشتہ دو ہفتوں سے جاری آپریشن کے دوران شہید کیے گئے نوجوانوں کی تعداد انیس ہوگئی ہے، ادھربھارتی پولیس نے جموں وکشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیف آرگنائزر محمد الطاف خان اورجنرل سیکریٹری غلام احمد پرے سمیت متعدد لیڈروں اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے یہ گرفتاریاں سری نگر میں پارٹی دفتر پر چھاپہ مارکر اورپریس کالونی میں پارٹی کے احتجاجی دھرنے کے دوران کیں۔بھارتی پولیس نے دھرنے کے شرکاء پر وحشیانہ تشدد کیا اورآٹھ کارکنوں کو گرفتار کرلیا.

 

install suchtv android app on google app store