امیراہلسنت والجماعت قاضی نثار احمد کی گاڑی پر فائرنگ، سیکورٹی اہلکار زخمی

  • اپ ڈیٹ:
گلگت: امیراہلسنت والجماعت قاضی نثار احمد کی گاڑی پر فائرنگ، سیکورٹی اہلکار زخمی فائل فوٹو گلگت: امیراہلسنت والجماعت قاضی نثار احمد کی گاڑی پر فائرنگ، سیکورٹی اہلکار زخمی

گلگت میں امیر اہلسنت والجماعت قاضی نثار احمد کے قافلے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ نگر کالونی سی پی او چوک کے قریب پیش آیا۔ نامعلوم مسلح افراد نے اچانک قافلے کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے وقت قاضی نثار احمد گاڑی میں موجود تھے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق قاضی نثار احمد خوش قسمتی سے محفوظ رہے،تاہم قاضی نثار احمد کا ایک محافظ فائرنگ میں زخمی ہوا، زخمی محافظ کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،سرچ آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عوامی حلقوں کی جانب سے مذمت کی جارہی ہے۔  گلگت شہر میں واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے، مظاہرین نے حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔

install suchtv android app on google app store