بھارت کے زیر قبضہ لداخ میں گزشتہ روز کے احتجاجی مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا۔
مقبوضہ کشمیر کے علاقے لداخ کو ریاستی حیثیت دینےکے مطالبے پر ہونے والا احتجاج پرتشدد رنگ اختیار کرگیا تھاجس کے بعد آج بھارتی حکام نے علاقے کرفیو نافذ کردیا۔
رپورٹ کے مطابق کشیدہ حالات والے علاقوں میں سی آر پی ایف تعینات کی گئی ہے اوربغیر اجازت ریلیوں پر پابندی عائد ہے جب کہ شہر کی مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بند کرادیے گئے ہیں۔
گزشتہ روز مرکزی شہر لیہہ میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 4افراد ہلاک اورپولیس اہلکاروں سمیت 80 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔
گزشتہ روز بھارتی فورسز نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس پھینکی جب کہ مشتعل مظاہرین نے گاڑیوں کو آگ لگا دی اور بی جے پی کے دفاتر کو نقصان پہنچایا تھا۔
واضح رہے کہ مودی سرکار نے 2019 میں بھارتی آئین میں غیر قانونی ترمیم کرکے لداخ کو مقبوضہ کشمیر سے علیحدہ کردیا تھا۔