افغان طالبان نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کی حدود میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق شورکوپاک سرحد اور ملحقہ علاقوں میں فائرنگ کا تبادلہ دوگھنٹےجاری رہا، شورکوپاک سرحد کےاطراف علاقے خالی کرالیےگئے ہیں ۔
یاد رہے کہ 11 اکتوبر کی رات افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی سرحدپر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کا پاک فوج کی جانب سے بھر پور جواب دیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ مصدقہ انٹیلی جنس اندازوں اور نقصانات کے تخمینے کے مطابق سرحد پر ہونے والی جھڑپوں کے دوران 200 سے زیادہ بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک کر دیے گئے جبکہ زخمیوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی جوابی کارروائی کے دوران طالبان کی پوسٹوں، کیمپوں، ہیڈکوارٹرز اور دہشت گردوں کے سپورٹ نیٹ ورکس کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کیا گیا ۔