پاکستان میں حکام کے مطابق حالیہ برسوں کے دوران شدید بارشوں، سیلاب اور پہاڑی تودے گرنے جیسی قدرتی آفتوں کی تعداد اور شدت میں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث لوگوں کو اپنے آبائی علاقوں سے نقل مکانی کرنا پڑ رہی ہے۔
گلیشیر کے پگھلاو میں اضافہ اور بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے ضلع سکردو کے سب ڈویژن کھرمنگ اور شگر سمیت مختلف علاقوں میں تباہی مچا گئی، متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی ٹیمیں راونہ کر دی گیں۔