چین نے پاکستان کے لئے دلکش شاہکار تیار کر لیا، چین نے عطا آباد جھیل کا نقشہ تبدیل کر دیا۔
پاک چین دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے دونوں ممالک کے عوام بھی ایک دوسرے سے گہرا لگاؤ رکھتے ہیں۔
دنیا میں پاکستان اور چین جیسی مخلصانہ اور مضبوط دوستی کی کوئی دوسری مثال نہیں، اور اسی دوستی کا ثبوت دیا ہے چین نے ہنزہ کی عطا آباد جھیل کیلئے، چین کی جانب سے عطا آباد جھیل پر ایک عجوبہ تیار کرلیا گیا۔
چین کی کمپنی کی جانب سے سنگلاخ پہاڑوں کو چیرتی شاہراہ اور سرنگوں کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے، چین کے ماہرین کی دن رات محنت نے کئی برسوں سے بند تجارتی راستہ بحال کر دیا۔
اس خوبصورت پل اور سرنگوں کا افتتاح وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف جمعرات کے روز کریں، 23 کلومیٹر طویل شاہراہ اپنی نوعیت کی انوکھی مثال ہے۔