گلیشیر کے پگھلاو میں اضافہ اور بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے ضلع سکردو کے سب ڈویژن کھرمنگ اور شگر سمیت مختلف علاقوں میں تباہی مچا گئی، متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی ٹیمیں راونہ کر دی گیں۔
سب ڈویژن کھرمنگ کے علاقہ پاری کے قریب بونگ بونگ پڑی کے مقام پر پہاڑی تودہ گرنے سے کھرمنگ سکردو روڈ بند ہو گئی ہے اور کھرمنگ کے ساٹھ سے زائد دیہات کا زمینی رابط منقطع ہو چکا ہے۔
شدید بارش اور آسمانی بجلی گرنے سے بالائی گاوں میموش نالے میں لینڈ سلائیڈنگ نے کئی دیہات میں تباہ ہو چکے ہیں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے چھ رابط پل، منی ہائیڈرل پاور ہاوس، واٹر چینل، اور سینکڑوں کنال زرعی اراضی پر کھڑی فصل اور درخت بھی تباہ ہو چکے ہیں۔
مقامی لوگوں کے مطابق سب ڈویژن کھرمنگ کے پانچ دیہات طولتی، میموش تھنگ، گیارخ، ڈانگو، طورغن اور اولڈینگ میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے کافی املاک کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ترکتی سے شیری ٹینگ ڈیوٹی پر جاتے ہوے محکمہ برقیات کا ملازم سیلابی پانی میں موٹر سائیکل پھسلنے سے کھائی میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔
دوسری جانب بیافو گلیشیر کے پگھلاو میں اضافے سے بیافو نالے میں پانی خطرناک حد تک بلند ہو گیا ہے جسکی وجہ سے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کی طرف جانے والی سٹرک پر واقع واقع پل بہہ جانے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
کھرمنگ اور شگر کے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ چھ علاقوں میں پاک فوج کی امدای ٹیمیں روانہ کردی گئی ہے جو متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلف کے کام سرانجام دینگی۔ٓ