محکمہ پاور اینڈ واٹر کے ایگزیکٹو انجینئر فیاض عالم نے بتایا کہ موسم گرما کے دوران پہاڑوں پر برف پگھلنے کی رفتار میں تیزی کے باعث ندی نالوں میں پانی کے بہائو میں اضافہ کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا ہے
پیر کو فوڈ انسپکٹر جاوید اقبال اور تحصیلدار محمد رسول نے عملے کے ہمراہ مین بازار کے ہوٹلوں پر چھاپے مارے اور صفائی بہتر نہ ہونے پر ہوٹل مالکان پر جرمانے عائد کے اور وارننگ دی کہ آئندہ صفائی کا نظام درست نہ کیا گیا تو ہوٹل کو بند کردینگے
وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت گلگت بلتستان سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس اکتوبر میں منعقد ہوگا، جس میں علاقہ میں امن و امان کی صورتحال اور مالیاتی امور کا جائزہ لے کر اس خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی لانے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے…