حکومت چین نے چائنا پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کو گلگت بلتستان کی متنازع حیثیت ختم کر کے اسے پاکستان کا آئینی صوبہ تسلیم کرنے سے مشروط کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے مؤثر اقدامات کر رہی ہے اور پاک چین اقتصادی راہداری علاقے کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گا۔
ملک کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بچائو اور امداد کی سرگرمیاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات مشتاق غنی نے بتایا کہ صوبے میں امدادی سرگرمیاں زور وشور سے جاری ہیں۔