گلگت بلتستان کے دنیور نالے کی بحالی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے متعدد افراد دب گئے، ریسکیو آپریشن جاری ہے، سات لاشیں نکال لی گئیں، حادثے میں دوافراد بھی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ،مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں
دریائے ہنزہ میں طغیانی سے کٹاؤ کے باعث شاہراہ قراقرم بہہ گئی جس سے پاکستان اور چین کے مابین زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، پاک چین بارڈر پر تفریح کے لیے گئے ہوئے سیاحوں کی بڑی تعداد پھنس گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف سیلاب متاثرین کی دل جوئی کے لیے گلگت بلتستان پہنچ گئے۔ گلگت پہنچنے پر گلگت بلتستان کے گورنر مہدی شاہ اور وزیر اعلی گلبر خان نے وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔ وزیراعظم گلگت میں بارشوں و سیلاب کے متاثرین سے ملاقات کریں گے اور امدادی…