وزیراعظم شہباز شریف گلگت بلتستان کا دورہ، سیلاب سے ہوئے نقصان پر بریفنگ

وزیراعظم شہباز شریف سیلاب متاثرین کی دل جوئی کے لیے گلگت بلتستان پہنچ گئے۔ فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف سیلاب متاثرین کی دل جوئی کے لیے گلگت بلتستان پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف سیلاب متاثرین کی دل جوئی کے لیے گلگت بلتستان پہنچ گئے۔ گلگت پہنچنے پر گلگت بلتستان کے گورنر مہدی شاہ اور وزیر اعلی گلبر خان نے وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔ وزیراعظم گلگت میں بارشوں و سیلاب کے متاثرین سے ملاقات کریں گے اور امدادی رقوم تقسیم کریں گے۔

وزیر اعظم کے ساتھ وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاءتارڑ، وزیرِ امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام، وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ اور وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر شبیر عثمانی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم کو گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں نقصانات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی، شہباز شریف گورنر و وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے بھی ملاقات کریں گے۔

install suchtv android app on google app store