بھارت میں چالیس فیصد اَموات ذیابیطس، دل کے امراض، کینسر یا دماغی خلل کے باعث ہوتی ہیں جبکہ اسی طرح کے اَمراض میں مبتلا ساٹھ فیصد بھارتی شہری 70 سال کی عمر کو پہنچنے سے پہلے ہی دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں۔
ایک نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ دو زبانیں بولنے والے انسانوں میں نسیان یا ڈیمنشیا کی بیماری کا ظہور صرف ایک زبان بولنے والے انسانوں کے مقابلے میں عام طور پر کئی سال کی تاخیر سے ہوتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں آپریشن کے ذریعے بچوں کی پیدائش کی شرح 15 فیصد تک ہونی چاہیے تاہم ترقی یافتہ ممالک میں یہ شرح 25 سے 28 فیصد، بھارت اور چین میں 30 سے 35 فیصد جبکہ پاکستان کے شہری علاقوں میں 40 فیصد سے بھی زیادہ ہے۔
طب کی دنیا میں ایک اور تہلکہ مچا دینے والی دریافت نے ماہرین کو حیران کر دیا ہے، دل کے سکین کے نئے طریقے سے شریانوں میں جمع ہونے والی چربی کے خطرناک لوتھڑوں کے سبب دل کے دورےکی تشخیص ممکن بنائی جا سکتی ہے.
دنیا بھر میں آج نمونیا سے بچاو کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ بچے اس مرض کا شکار ہو جاتے، ملک بھر کے بیشتر صحت کے مراکز میں نمونیا سے بچانے کی ویکسین ہی دستیاب نہیں
گاجر کا استعمال بینائی تیز کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتا بلکہ اس کے کئی طبی فوائد بھی ہیں ۔ گاجر کے جوس کا باقاعدہ استعمال ناخن ،بال ، دانت اور ہڈیوں کے لئے انتہائی مفید ہے ۔