دنیا بھر میں آج نمونیا سے بچاو کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

نمونیا سے بچاو کا عالمی دن نمونیا سے بچاو کا عالمی دن

دنیا بھر میں آج نمونیا سے بچاو کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ بچے اس مرض کا شکار ہو جاتے، ملک بھر کے بیشتر صحت کے مراکز میں نمونیا سے بچانے کی ویکسین ہی دستیاب نہیں

دنیا بھر میں آج نمونیا سے بچاو کا دن منایا جا رہا ہے ،ایک سماجی تیظیم کی رپورٹ کے مطابق ہر سال ایک کروڑ بچے اس مرض سے متاثر ہوتے ہیں اور پانچ سال تک کی عمر کے ایک لاکھ بچے جان سے جاتے ہیں پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ بچے اس مرض کا شکار ہو جاتے ہیں کراچی سمیت ملک بھر کے بیشتر صحت کے مراکز میں نمونیا سے بچانے کی ویکسین ہی دستیاب نہیں ماہر اطفال کے مطابق، بچوں کو سانس لینے میں مشکل،کھانسی،بخار ہو یا پسلیاں چلنے اور بے ہوشی جیسی علامات ظاہر ہوں تو یہ نمونیا کا ہی حملہ ہے، بچوں کوچھ ماہ تک ماں کا دودھ پلا کر غذائی ضروریات پوری کرکے اور بر وقت حفاظتی ٹیکے لگواکر اس بیماری سے بچایا جاسکتا ہے،مگر والدین کی شکایت ہے کہ بنیادی ٹیکوں کے کورس میں شامل ہونے کے باوجود کراچی کے سول اسپتال سمیت بیشترطبی مراکز پر نمونیا سے حفاظت کا ٹیکہ نہیں لگایا جا تا،

install suchtv android app on google app store