پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے پر مبنی دستاویزی فلم کا ٹریلر ریلیز
 پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے کے دوران سندھ پولیس کے جوانوں کی بہادری کو موضوع بناتے ہوئے دستاویزی فلم کا پریمیئر جاری کر دیا گیا ہے۔ روا ڈاکیومینٹری فلمز کی تیار کردہ یہ فلم 'دی پولیس اسٹوری' کراچی کے ایک سینما میں پیش کی گئی۔