پاکستان کے سینئر اداکار فیصل رحمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادی نہیں کرنا چاہتے اور وقت کے ساتھ ساتھ اس فیصلے پر شکر گزار ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے ان سے نجی زندگی سمیت کئی پہلوؤں پر سوالات کیے۔
گفتگو کے دوران فیصل رحمان نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ آزادی کے ساتھ زندگی گزاری ہے اور اٹیچمنٹ چاہے وہ کپڑوں، پالتو جانوروں یا حتیٰ کہ انسانوں کے ساتھ ہو انہیں ایک مشکل مرحلہ لگتی ہے، جو وہ پسند نہیں کرتے۔
اداکار نے مزید کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ مجھے احساس ہوا کہ شادی نہ کرنے کا فیصلہ درست تھا، آج میں بیگ اٹھا کر کہیں بھی جا سکتا ہوں، جب کہ میرے شادی شدہ دوست ایسا نہیں کر پاتے اور مجھے حسرت بھری نظروں سے دیکھتے ہیں۔
میں آج بھی اپنی زندگی کے ہر کام میں آزاد ہوں اور شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔"
انٹرویو کے دوران فیصل رحمان نے اپنی مسکراہٹ اور ڈمپل کے بارے میں دلچسپ دعویٰ بھی کیا۔ اور کہا کہ میرا ڈمپل اداکارہ ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہے۔
فرق یہ ہے کہ ہانیہ نئی ہیں، جب کہ میں انڈسٹری میں ان سے بہت پہلے آچکا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ماضی میں کئی خواتین مداح ان کے ڈمپل کی وجہ سے دیوانی ہوئیں اور انہیں خون سے لکھے گئے خطوط بھی ملے۔
فیصل رحمان نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کے ڈمپل قدرتی ہیں، سرجری نہیں کرائی۔ "یہ اللہ کا تحفہ ہے، دائیں گال کا ڈمپل زیادہ نمایاں ہے لیکن وزن بڑھنے پر دوسرا بھی نمایاں ہو جاتا ہے۔"
اسی انٹرویو میں انہوں نے بشریٰ انصاری کی دلچسپ شادی کی کہانی اور بانی پاکستان قائداعظم سے ملاقات کا حیران کن انکشاف بھی شیئر کیا۔