سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سیلاب متاثرین کو اپنے گھر کا گند اٹھا کر دینے والوں کو کڑی تنقیدکانشانہ بناڈالا۔
بشریٰ انصاری نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے گلوکارہ حدیقہ کیانی کی سیلاب متاثرین کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے عوام کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
سینئر اداکارہ نے کہا کہ حدیقہ کیانی پر بہت پیار آرہا ہے،وہ سیلاب متاثرین کو اپنا وقت دے رہی ہیں، ان کیلئے کام کر رہی ہے، یہ کام مشکل تو نہیں ہے لیکن اس کیلئے جذبہ چاہیے۔
بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں نے حدیقہ کیانی کا ایک ویڈیو کلپ دیکھا جس میں لوگوں نے سیلاب متاثرین کیلئے کپڑوں کا عطیہ کیا ہے، گندے اور پھٹے پرانے خراب کپڑے اور جوتے بھی دیئے ہیں۔
ایسا نہ کریں اگر کسی کیلئے نیکی کرنی ہے تو اپنے گھر کا گند اٹھا کر نہ دیں، یہ نیکی نہیں ہے یہ گناہ ہے جو آپ کے سر جائے گا۔
یہ بھی واضح رہے حدیقہ کیانی سیلاب متاثرین کے لئے امدادی کاموں میں پیش پیش ہیں۔