سمندری طوفان سینڈی کےباعث تریپن لاکھ سے زائد افرادبجلی سےمحروم ہو گئے۔ طوفان کے بعد کئی عمارتوں میں آگ لگ گئی ہے اور متعدد جوہری پلانٹ بند کردیئے گئے ہیں۔
امریکی مشرقی ریاست ورجینیا کے ساحل سے ٹکرانے کےبعد سمندری طوفان سینڈی شمالی ریاست نیو جرسی کے ساحل سے ٹکرا گیا ،مختلف حادثات میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ہے۔