شام کے دارالحکومت دمشق میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں دس افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
دمشق کے جنوب مشرقی ضلع جرامانا میں ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی دھماکے سے اڑا دی۔ دھماکے کے نتیجے میں دس افراد موقع پر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ بھی ہوئی۔ واضح رہے کہ جرامانا ضلع میں سرکاری فورسز اور باغیوں کے درمیان کئی روز سے جھڑپیں جاری ہیں۔