سمندری طوفان سینڈی کےباعث تریپن لاکھ سے زائد افرادبجلی سےمحروم ہو گئے۔ طوفان کے بعد کئی عمارتوں میں آگ لگ گئی ہے اور متعدد جوہری پلانٹ بند کردیئے گئے ہیں۔
سیلابی پانی نیویارک کے علاقے مین ہیٹن کے نشیبی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے اور کئی علاقوں میں پانی کی سطح تیرہ فٹ تک ہوچکی ہےسڑکیں اور گلیاں پانی میں ڈوب گئی ہیں ۔ پانچ سب ویز کو سیلابی پانی داخل ہونے کے بعد بند کر دیا گیا ہے ۔نیویارک کے مئیر نے لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے جبکہ نیوجرسی کے گورنر کا کہنا ہے کہ طوفان کے بعد امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کرنے سے قاصر ہیں۔امریکا کی کئی ریاستوں میں تریپن لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں ہے۔