مصری صدر محمد مُرسی اور دیگر اعلی حکام پر حملے کی سازش ناکام ہوگئی ہے۔ سیکورٹٰی فورسز نے حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث بعض شرپسندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مصر کی سیکورٹی فورس نے کہا ہے کہ تیونس ، لیبیا اور فلسطینی باشندوں پر مشتمل ایک گروہ نے صدر محمد مرسی اور حکومت کے بعض اعلی حکام پر قاتلانہ حملوں کی سازش کی تھی جسے مصر کی سیکورٹی فورسز نے ناکام بنا کر اس میں ملوث افراد کوگرفتار کرلیا ہے۔ اس گروہ نے عید قربان پر مصری صدر کو قتل کرنے کا ارادہ کیا تھا لیکن سیکورٹی فورس نے قاہرہ کے علاقے نصر اور اسکندریہ سے شر پسندوں کو گرفتار کرکے ان کی سازش ناکام بنادی ہے۔