لیبیا میں معیشت کی بحالی کیلئے ایرانی تعاون کی پیشکش

ایران نے تباہ حال لیبیا کی معیشت کی دوبارہ بحالی کیلئے تعاون کی پیشکش کی ہے۔

 ایرانی نائب صدر محمد رضا رحیمی نے لیبیا کے معاشی ڈھانچے کو دبارہ کھڑا کرنے کیلئے تعاون کی پیش کش کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی نائب صدر نے یہ اعلان لیبیا کے وزیر اعظم کے نام پیغام میں کیا، انھوں نے کہا کہ خانہ جنگی کی وجہ سے لیبیا کی معیشت تباہ ہوچکی ہے، تاہم لیبیا کی معاشی ترقی میں ایران اپنے تجربہ سے ہمہ وقت مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔ انھوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ لیبیا میں نیا سیاسی دور اور قومی خود مختاری خوش آئند ثابت ہوگی۔

install suchtv android app on google app store