محکمہ موسمیات کی مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی، متعدد علاقوں میں الرٹ جاری

ملک کے مختلف حصوں میں آج سے مون سون کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ فائل فوٹو ملک کے مختلف حصوں میں آج سے مون سون کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

ملک کے مختلف حصوں میں آج سے مون سون کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں رات کے وقت ہلکی بارش ہوئی، جبکہ ڈی آئی خان میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی سمیت سندھ بھر میں بارش کا امکان ہے اور آج سے مون سون کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔

اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بھی شدید بارشیں ہو سکتی ہیں، جبکہ راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال اور اٹک میں کلاؤڈ برسٹ کے خدشات موجود ہیں۔

دوسری جانب، سندھ کے مختلف علاقوں اور بلوچستان میں 22 اگست تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

ادھر دریائے سندھ میں تربیلا ،کالا باغ ، چشمہ اور تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کے سیلاب ہیں جبکہ گڈ وبیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے ۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطا بق دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی اور گنڈا سنگھ والا پر بھی نچے درجے کے سیلاب ہیں ۔

install suchtv android app on google app store