محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے فائل فوٹو محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے، تاہم زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سردی کا امکان ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں جزوی ابر آلودگی کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک رہے گا۔

مری، گلیات اور گرد و نواح میں سردی جبکہ سیالکوٹ اور گرد و نواح میں رات کے وقت دھند کا امکان ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور سرد رہنے کی توقع ہے۔

چترال، دیر، کوہستان، سوات، مالاکنڈ اور کرم کے چند علاقوں میں بارش متوقع ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردی رہی۔

دوسری جانب کراچی میں خشک موسم، رات کے وقت خنکی اور دن میں گرمی کی وجہ سے دمہ، الرجی، بخار اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گرد آلود ہواؤں، کچرا جلانے اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات نے صورتحال کو مزید بگاڑ دیا ہے۔

کراچی کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں دمہ، بخار، ملیریا اور ڈینگی کے مریضوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store